ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نجی اسپتالوں کے متعلق قانون کی مخالفت میں ڈاکٹروں کی یک روزہ ہڑتال؛ جمعہ کو سبھی ڈاکٹروں کی سروس معطل

نجی اسپتالوں کے متعلق قانون کی مخالفت میں ڈاکٹروں کی یک روزہ ہڑتال؛ جمعہ کو سبھی ڈاکٹروں کی سروس معطل

Thu, 02 Nov 2017 23:31:59    S.O. News Service

بنگلورو،2؍نومبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) ریاستی حکومت کی طرف سے نجی اسپتالوں کو گرفت میں رکھنے کیلئے بلگاوی کے لیجسلیچر اجلاس میں لائے جانے والے مجوزہ قانون کی مخالفت کیلئے کل ریاست بھر میں پرائیویٹ اسپتالوں نے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

نجی اسپتالوں کے فیڈریشن نے اپنے ایک اخباری بیان میں بتایا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے اس طرح کا قانون محض اس لئے ہے کہ انڈین میڈیکل کونسل سے وابستہ ڈاکٹروں کو ہراساں کیا جاسکے۔ 3نومبر کو ڈاکٹرس اپنی طبی خدمات معطل کرکے اس احتجاج میں حصہ لیں گے۔ اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومت نے اگر اس ضابطہ کو نافذ کردیا تو نجی اسپتالوں کی ذمہ داری بھی ریاستی حکومت کو ہی اپنے سر لینی ہوگی۔ اخباری بیان میں کہا گیا کہ نجی اسپتال مریضوں کے بہتر علاج کیلئے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ اگر علاج ناکام ہوجائے اور مریض کی موت ہوجائے تو اس قانون کے تحت ڈاکٹروں کو سزائے قید ہوسکتی ہے، یہ کہاں تک درست ہے۔ یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ ریاستی حکومت اس قانون پر نظر ثانی کرے اور کسی بھی حال میں نجی اسپتالوں کے حقوق کو چھیننے کی کوشش نہ کرے۔

اس دوران ریاستی حکومت نے اس ہڑتال کے دوران مریضوں کو کسی طرح کی دشواری نہ ہونے پائے اس کیلئے سرکاری اسپتالوں کے عملہ کو پوری طرح مستعد رہنے کی ہدایت دی ہے۔ سرکاری اسپتالوں اور میڈیکل کالجوں میں تمام ڈاکٹرس اور نیم طبی عملہ کو بلاناغہ ڈیوٹی پر حاضر رہنے کا فرمان جاری کیا گیا ہے۔


Share: